پاک پی ڈبیلیو ڈی بند کرنے کے لیے حتمی پلان بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے بند کرنے کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔کمیٹی کے چئیرمین وفاقی وزیر ہائو سنگ ہوں گے۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکریٹری پاور کمیٹی کے ارکان ہوں گے جبکہ سیکریٹری ہائوسنگ کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔ کمیٹی 2 ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی