یکم جنوری 2024 سے 31مئی 2024 تک پاک فوج نے بلوچستان میں میں خوا رج کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران66 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، اگست 2021 میں افغان طالبان کا افغانستان میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر جاگ اٹھی اور دور حاضر کے خوارج تحریک طالبان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر دہشت گرد حملے تیز کر دیے، جس کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان نے مثر حکمت عملی اپنائی۔اس حکمت عملی کے تحت، رواں سال پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے افواج پاکستان نے مربوط اور منظم انداز میں مختلف آپریشنز کیے۔3 جنوری 2024 سے 31 مئی 2024 تک پاک فوج نے بلوچستان میں خوارج کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران 66 دہشت گردوں کو جہنم واصل، 27 کو زخمی جبکہ 4 کو زندہ گرفتار کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی