پاک فوج کے جوانوں نے نئے سال کی آمد پر غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا، قربانی اور وطن سے بے لوث محبت کا اظہار بھی کیا اور قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ شدید سردی اور برفانی موسم کے باوجود وہ وطن کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر فوج کی موجودگی قوم کے اطمینان اور تحفظ کی ضمانت ہے۔لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کے نام جراتمندانہ پیغام جاری کیا گیا۔ کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے کہا کہ برفانی ہوائیں، سخت سردی اور مشکل حالات ان کے حوصلے کم نہیں کر سکتے۔
ان کے مطابق وہ اپنے گھروں اور اہل خانہ سے دور رہ کر بھی سب سے پہلے وطن کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہیں۔جوانوں نے کہا کہ سرحدوں پر پاک فوج کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کسی بھی دشمن کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پوری قوم کے ساتھ مل کر وہ ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پیغام میں کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کے تمام جوان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جرات مندی اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، اور ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی