وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ یوم فضائیہ کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری ، شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی