پاک چین رابطوں کے فروغ میں اہم پیشرفت ، گوانگژو سے اسلام آباد کے لئے نئی براہ راست پرواز کا آغاز ہو گیا ، اس روو ٹ پر روٹ پر ہفتے میں تین روزمنگل، جمعرات اور اتوار کو پروازیں چلیں گی،نئے براہ راست رووٹ سے سفر کے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے گوانگژو بائیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سی زیڈ 8069 نامی پرواز نے اڑان بھری جس میں 163 مسافر سوار تھے۔ کامیاب روانگی دونوں شہروں کے درمیان براہ راست پرواز کے راستے کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے۔ اس روٹ کا آغاز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یکم اگست کو کیے جانے والے اعلان کے فورا بعد ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان 14 اگست سے چینی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی پیشکش کرے گا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بوئنگ 787 کے ذریعے شروع کیا جانے والا گوانگژو-اسلام آباد روٹ پر ہفتے میں تین بار منگل، جمعرات اور اتوار کو پروازیں چلیں گی ۔ گوانگژو سے روانگی کا وقت بیجنگ وقت کے مطابق 3 بج کر 40 منٹ ہے جبکہ اسلام آباد آمد کا مقامی وقت کے مطابق 19 بج کر 35 منٹ (بیجنگ وقت کے مطابق 22 بج کر 35 منٹ) ہے۔ پرواز کا کل دورانیہ تقریبا چھ گھنٹے اور 55 منٹ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق توقع ہے کہ نئے براہ راست رووٹ سے سفر کے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی ، جس سے دونوں ممالک اور یہاں تک کہ پورے خطے کے مابین تبادلے میں مزید اضافہ ہوگا۔ افتتاحی پرواز کے مسافروں میں نہ صرف ٹور گروپس بلکہ کاروباری مسافروں اور واپس آنے والے تارکین وطن کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقچائنا سدرن ایئرلائنز کے ذرائع نے بتایا کہ یہ روٹ چین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کے ہمارے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں تازہ ترین اضافہ ہے، جس میں ارمچی سے اسلام آباد، ارمچی سے لاہور، ارمچی سے اسلام آباد براستہ کاشغر اور گوانگژوسے لاہور تک کے روٹس شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی