اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمتِ عملی سے پاکستان ترقی اور عالمی اعتماد کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری ازسرِنو استوار کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان برطانوی وزیر ترقی کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا۔پاکستان اور برطانیہ نے 8 برس بعد ترقیاتی مکالمہ اور سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے، پاک برطانیہ تجارت پہلی بار 5.5 ارب پائونڈ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔برطانوی وزیر نے کہا کہ تجارتی تعلقات روزگار اور معاشی ترقی کو فروغ دے رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر نے کاروباری اصلاحاتی پیکج کا اجرا کیا۔واضح رہے کہ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان برقرار رہا، 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 524 نئی کمپنیوں کے ساتھ 1.26 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ویتنام، امریکہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کرائی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 71 فیصد حصے کے ساتھ چین سرفہرست ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی