i پاکستان

پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت، ایران کے صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گےتازترین

April 15, 2024

پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت ، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی چند روز بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوں گے جو موجودہ پاکستانی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پا چکے ہیں۔ ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی