i پاکستان

پائپ لائن میں لیکیج، سندھ وبلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمیتازترین

August 12, 2024

گیس لائن میں لیکیج کے باعث سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہو سکتی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف IV فیڈر لائن میں لیکیج پایا گیا ہے جس کی وجہ سے سسٹم میں 38 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی پی ایل کی ٹیم نے پائپ لائن کی مرمت شروع کر دی ہے جو کہ اگلے 20 گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ گیس لیکیج کے باعث سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی