i پاکستان

پابندی صرف کسی دہشتگرد جماعت پر ہی ہونی چاہیئے، میاں جاوید لطیفتازترین

July 25, 2024

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کسی جماعت کی حمایت70فیصد ہو یا 5فیصد پابندی نہیں لگنی چاہیئے، پابندی صرف کسی دہشتگرد جماعت پر ہی ہونی چاہیئے، ہم نے اگر سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا تو نتائج بھی بھگتے تھے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ بات کو کہیں سے شروع کریں، دیکھا جان چاہیے کہ 2013کے الیکشن کو جواز بنا کر 2014کا دھرنا کیوں اور کس کی ایما پر دیا گیا،اس کا چیک ہونا چاہیئے، 2014کے ایک دھرنے کی ایک وجہ چینی صدر کو روکنے کی بھی تھی،2014کے دھرنا دلانے میں عالمی قوتیں بھی شامل تھیں، عالمی قوتوں کی مداخلت آج بھی ہے لیکن کوئی سچ بولنے کو تیار نہیں۔ ہم سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو بھگتا بھی تھا،9لوگوں کو سزا ہوئی اور نااہلی بھی ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کتنی بار عدالتو ں پر حملے کئے لیکن کوئی ایف آئی آر بھی درج ہوئی؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی