i پاکستان

وزیرداخلہ بلوچستان کا مستونگ میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پرفائرنگ کے واقعے کا نوٹستازترین

July 25, 2024

وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے مستونگ میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پرفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشل چیف سیکرٹری داخلہ کو ضلعی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی ہدایت کردی ۔جمعرات کو وزیرداخلہ بلوچستان نے جاری بیان میں مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہ پر امن وامان برقرار رکھنے میں کوتاہی برتی گئی جوافسوس ناک ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی