i پاکستان

وزیرآباد میں فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحقتازترین

August 22, 2024

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے مقتول کو وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب نشانہ بنایا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی کا جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول عمیر طارق 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کا تعلق گجرات کے علاقہ ملکووال سے بتایا جاتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی