i پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخرتازترین

November 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا پیر کو ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زنے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دو روز قبل وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ وزیر اعظم کے دوبارہ چیک اپ کے بعد آئندہ کی میٹنگز طے کی جائیں گی۔ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کو بلائے گئے اجلاس میں اعلی عسکر ی قیادت، صوبائی وزرائے اعلی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔ ۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیے جانے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جانی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی