وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کابینہ ارکان کے ہمراہ کراچی پہنچے۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی اور عطا اللہ تارڑ بھی کراچی پہنچے ۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلی سندھ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا پہلا دورہ کراچی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی