i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایتتازترین

May 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبا کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیئے اور صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرغزستان میں طلبا پر ہجوم کے حملوں کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کرغز حکام سے رابطہ قائم کیا ہے، کرغزستان میں اپنے سفیر کو مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی