i پاکستان

وزیراعظم سے وزیر مملکت پاور ڈویژن کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگوتازترین

February 24, 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم سے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی