وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیرِاعظم شہباز شریف سے چیئرمین خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی