i پاکستان

وزیراعظم سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیالتازترین

September 09, 2024

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاالدین نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں نجی، سرکاری اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برگیڈیئر(ر)بابر علاالدین نے وزیر اعظم کو پنجاب بھر میں کیے جانے والے دوروں اور مختلف محکموں اور اضلاع کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ برگیڈیئر(ر)بابر علاالدین نے عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی رپورٹ دی اور ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاالدین کے بیٹے عبداللہ بابر بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی