i پاکستان

وزیراعظم سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات، توانائی منصوبوں پر تبادلی خیالتازترین

February 03, 2023

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کراچی میں کے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلام آباد میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا،وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ نا صرف پاکستان کی بڑھتی بجلی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بھی فراہم کرے گا،انہوں نے کہا کہ کے تھری منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی