i پاکستان

وزیراعظم نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کر دیا،(آج) وطن واپس روانہ ہوں گےتازترین

May 09, 2023

دورہ برطانیہ پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا مزید اضافہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے، وزیراعظم اب (آج)بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایت پر سیاسی و قومی امور پر مشاورت کیلئے لندن قیام میں ایک دن کا اضافہ کیا ہے، وزیراعظم برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کیلئے برطانیہ آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی