i پاکستان

وزیراعظم نے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین دی جائیگیتازترین

September 09, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیوکے مکمل خاتمیکیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ ملک میں شروع ہونے والی 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 115 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ 9 سے 15 ستمبر تک خصوصی مہم میں 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، اس دوران مہم پولیو ورکرز گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے۔ وزیراعظم نے ملک سے پولیوکے مکمل خاتمیکیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغازکرتے ہوئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرے گی اور آنے والے ماہ و سال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا ۔ وزیراعظم نے وفاقی وصوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کی انسداد پولیو کیلئے کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی