i پاکستان

وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کر دی، نوٹیفکیشن جاریتازترین

May 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کر دی۔ فنانس ڈویژن نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اکنامک ایڈوائزری کونسل کی سربراہی کریں گے، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم شامل ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد بھی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی