i پاکستان

وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایتتازترین

June 12, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر سیکرٹریز نے بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت اور سول بیوروکریسی کو بجٹ میں عوام کو دیلیف دینے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کے ترقیاقی منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی