i پاکستان

وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانیتازترین

April 24, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ بدھ کو وزیراعظم کراچی کے ایک روزہ دورہ کے دوران وزیراعلی ہاوس پہنچے جہاں صوبائی وزرا نے شہباز شریف کا استقبال کیا اور وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کیساتھ ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعلی سندھ کی وزیر اعظم سے سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں ودیگر مسائل پر بات چیت ہوئی اور وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی