i پاکستان

وزیراعظم کی فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویزتازترین

June 13, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو باہمی تعاون سے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علما اسلام(ف)کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں مولانا فضل الرحمان نے ان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں مولانا عطا الرحمان، مولانا عبد الواسع و د یگر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سربراہ جے یو آئی کی دینی خدمات کو سراہا، شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کیلئے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجث 2024 کے حوالے سے بھی میاں شہباز شریف نے حمایت طلب کی، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو فروری الیکشن نتائج بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم چاہتے تھے تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کریں، جمہوریت کیلئے آپ کی خدمات کے معترف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی