وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ مت کے پیروکاروں کو ویساک کے دن پر مبارکباد دی ہے۔جاری تہینیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ویساک پر دنیا بھر میں بدھ مت کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ دن سب کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔شہباز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ آئیے مشترکہ ورثے کو منائیں، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے لیے کام جاری رکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی