i پاکستان

وزیراعظم کا پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس، مجرمانہ کارروائی کا حکمتازترین

July 30, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم ڈی پاسکو کیپٹن(ر)سعید سمیت دیگر افسران کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی اور گندم کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے کو پاسکو میں کرپشن کی انکوائریز ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ دستاویز کے مطابق وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کو ابتدائی انکوائری میں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی تھیں، گزشتہ 2 سال میں وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے ساتھ بیورو کریسی نے تعاون نہیں کیا۔ اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دو ہزار بائیس کے سیلاب میں گندم کے ذخائر کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، 2022 کے سیلاب میں گندم کی چوری کی انکوائری رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت غذائی تحفظ اور خزانہ پاسکو کے تمام امور آٹ سورس کرنے پر جامع رپورٹ پیش کرے۔ یاد رہے کہ 2022 کے سیلاب میں 34 ہزار ٹن گندم پاسکو گوداموں سے غائب ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی