i پاکستان

وزیراعظم کا 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے قتل پر دکھ کا اظہارتازترین

September 16, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں ستر سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی