i پاکستان

وزیراعظم کا 14 سالہ بچی پر تشدد کا نوٹس، نگران وزیراعلی سے رپورٹ طلبتازترین

July 31, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سال کی بچی رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو بچی کے علاج کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کون ہے اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی