i پاکستان

وزیراعظم اور زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

December 20, 2022

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلی پرویز الہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے اور دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں والد کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی