i پاکستان

وزیراعلی سندھ نے خصوصی انسدادِ پولیومہم کا افتتاح کردیاتازترین

April 29, 2024

وزیراعلی سندھ نے سندھ کے چوبیس اضلاس میں خصوصی انسدادِ پولیومہم کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی سندھ نے گلشن اکاخیل،گڈاپ میں بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ خصوصی مہم صوبے کے24اضلاع میں شروع کی گئی،تین روزہ مہم میں 80 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے انسداد پولیو ٹیم کوسکیورٹی اوردیگرسہولیات دینے کی ہدایت کر دی،انہوں نے کہا انسدادِپولیو ٹیم میں 62ہزارفرنٹ لائن ورکرزکو تعینات کیا گیا،ٹیم کے حفاظت کے لیے 4ہزار سے زائد اہلکارساتھ ہوں گے،سندھ میں 11مقامات سے ماحولیاتی نمونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی