سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار محمود اختر نقوی کی عدم پیشی پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی، درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس سے قبل وزیرِ اعلی کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ مجھ پر فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھا، میری عدم پیشی پر درخواست مسترد کی گئی۔ محمود اختر نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست بحال کی جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مراد علی شاہ کی دہری شہریت کی بنا پر نا اہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی