وزیراعلی پنجاب مریم نواز نیزرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں سبزی کے کاشتکاروں کیلئے بھی خصوصی پیکیج تیارکرنے کی ہدایت کی گئی۔پچیس ایکڑ اراضی کے مالک کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے۔ سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے کاشتکارکوصرف 33فیصدادائیگی کرنا ہوگی،67فیصد ادائیگی حکومت کریگی،پہلے مرحلے میں 7ہزارٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے اشتراک سے دوسرے مرحلے میں مزید 10ہزارٹیوب ویل سولرانرجی پرمنتقل ہوں گے،ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پرفی ایکڑاخراجات 3ہزار،بجلی سے 1500 روپے خرچ ہوتے ہیں،سولرانرجی سیایک ایکڑکی آبپاشی پرصرف 50روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر اعلی نے ٹماٹر،پیازسمیت دیگرضروری سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ کا پائیدار سسٹم وضع کرنیکاحکم دیا۔ اس موقع پروزیراعلی کاکہنا تھا کہ کسانوں کامہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، سولرپینل دیں گے،ڈیزل اورمہنگی بجلی سے چھٹکارا ملنے پرفصل کی لاگت میں کمی آئیگی،کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی