i پاکستان

وزیراعلی پنجاب نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظور دے دیتازترین

August 29, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظور دے دی۔وزیراعلی ہائوس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سلطان حیدر علی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے ہیں جبکہ اسامہ لغاری محکمہ زراعت اور ملک افتخار احمد اوقاف و مذہبی امو ر ،، شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم انرجی، شہریار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ملک وحید فوڈ کے پارلیمانی سیکرٹری ہوں گے۔اجمل خان ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ ہائوسنگ، سونیا عاشق انسانی حقوق ومذہبی امور، حسن عسکری شیخ انڈسٹریز کامرس انوسٹمنٹ کے پارلیمانی سیکرٹری ہوں گے جبکہ شازیہ رضوان انفارمیشن اینڈ کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی محنت و افرادی قوت اور خالد رانجھا لا اینڈ پارلیمانی افیرز کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے گئے۔اس کے علاوہ خرم ورک لوکل گورنمنٹ کیمونٹی ڈویلپمنٹ محمد زبیر مائنز اینڈ منرل، راناطارق پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ضیا اللہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔اسی طرح نوشین عدنان اسکول ایجوکیش، میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ سوشل ویلفیئر بیت المال، رشدہ لودھی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور تیمور علی لالی ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔ محمد انس محمود یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس، سلمی سعدیہ تیمور وویمن ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی