وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے سیکرٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے،وزرا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پروزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اورنااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں،کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے،متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے۔وزیراعلی نے اسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی