i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلبتازترین

May 27, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں دو افراد کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی پنجاب نے طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ سے متعلق انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، اس حوالے سے مریم نواز نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب وزیرآباد پولیس نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی