i پاکستان

وزیراعلی کو پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی تجویز پیشتازترین

March 28, 2024

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز کے نام پتنگ بازی کے قوانین سے متعلق خط تحریر کردیا۔پراسیکیوٹر پنجاب فرہاد علی نے وزیراعلی کے نام خط میں درخواست کی کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس 2001کوپتنگ بازی سے انسانوں کوبچانے کے لیے نافذکیاگیا، آرڈیننس میں پتنگ بازی کی زیادہ سیزیادہ سزا 3سال اور ایک لاکھ جرمانہ ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سزا کم ہونے سے پتنگ بازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں لہذا پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت درج مقدمات میں دہشتگردی دفعات شامل کی جائیں، ایسا کرنے سے خطرناک جرم میں ملزمان کا ٹرائل جلد ہوگا اور معاشرے میں ایک ڈربیٹھے گا۔پراسیکیوٹر نے خط میں مزید کہا کہ پنجاب میں نافذ العمل قوانین پتنگ بازی کی روک تھام کیلیے ناکافی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی