i پاکستان

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے بھائی نے گورنر کو 500 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیاتازترین

September 04, 2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے بھائی ایم این اے فیصل امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا کو 500 ملین روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا۔ نوٹس میں نجی چینل اور اس کے اینکر سلیم صافی کو بھی نوٹس ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے ٹی وی شو میں جھوٹے الزامات لگائے، ان کا بھائی علی امین گنڈا پور وزیر اعلی ہے، گورنر نے بھائی کی عزت کو نقصان پہنچایا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی نیوز چینل اور پروگرام کے میزبان نے بھی علی امین کا موقف لینے کی کوشش نہیں کی، 500 ملین کا ہرجانہ ادا کرکے معافی مانگی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی