i پاکستان

وزیراعلی کے پی کو صوبے کی صورتحال کا علم نہیں،پی ٹی آئی کو بطورپارٹی ایک لائن لیناہوگی، فیصل کریم کنڈیتازترین

January 16, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی کیونکہ صوبے کے وزیراعلی کو نہیں پتہ کہ کیا صورتحال ہے۔ایک انٹرویو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ دوبارہ فٹبال میچ کھیل رہیہیں اور ایک دوسرے کوپاسز دے رہے ہیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کی پہلی بریفنگ ہی سکیورٹی صورتحال پر ہوتی ہے، علی امین جب وزیراعلی تھے تو کہتے تھے بات چیت کرنی چاہیے، اب کہتے ہیں افغانستان ملوث ہے، ایک کہہ رہا ہے دہشتگرد ہیں دوسرا کہتا ہے نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی، کیونکہ صوبے کے وزیراعلی کو نہیں پتا کہ کیا صورتحال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی