i پاکستان

وزیراعلی کے پی اور شکیل خان کی واٹس ایپ گروپ میں شدید تلخ کلامی، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزاماتتازترین

August 17, 2024

برطرف صوبائی وزیر شکیل خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر شدید تلخ کلامی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی گزشہ رات ایک بجے کے قریب پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی، واٹس ایپ گروپ میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات لگائے، شکیل خان نے وزیر اعلی کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلی کے پی کو استعفی دیا، جس پر وزیراعلی نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کر دیا ہے۔ دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پر دونوں نے واٹس ایپ گروپ سے مسیجز ڈیلیٹ کر دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی