وزیرصحت آزادکشمیر کے بچوں کو سرکاری گاڑی میں اسکول سے لاتے ہوئے عوام نے روک لیا۔ اس واقعے پر ڈرائیور کی درخواست پر تھانہ کھوئی رٹہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق وزیرصحت آزادکشمیر کے بچوں کو سرکاری گاڑی میں اسکول سے لایا جارہا تھا کہ عوام نے گاڑی کو روک لیا اور نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر بدتمیزی کی۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ایس ایس پی کوٹلی کو تبدیل کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی