i پاکستان

وزیر خزانہ کی برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوتتازترین

April 19, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ (BII) کو پاکستان میں بینک کے قابل منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے گست 2024 میں پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے پر برطانوی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اور افر اینڈریو مچل سے ملاقات کی۔ تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کا اعتراف کیا ۔ انہیں ملک کے سازگار اقتصادی اشاریوں اور ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے اور ایس او ای اصلاحات کے ترجیحی شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ٹیکسیشن اور بنیادی سرپلس کے معاملات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ (BII) کو پاکستان میں بینک کے قابل منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اگست 2024 میں پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے پر برطانوی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی