وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق ہوا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے دورے کی دعوت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی