i پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ،31 دسمبر تک ٹریفک کھولنے کی ہدایتتازترین

December 29, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی علی الصبح شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور انڈر پاس کو 31 دسمبر تک ٹریفک کے لیے کھولنے کی ہدایت بھی دی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائٹ پر فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور دورے کے دوران انڈر پاس پر کارپٹنگ ورک کا مشاہدہ بھی کیا۔محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کے کام کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے اطراف مزید پودے لگائے جائیں تاکہ علاقے کو خوبصورت اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر تک ہر صورت ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے، اس منصوبے کی تکمیل سے شاہین چوک پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی حاصل ہوگی اور ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کام کی رفتار اور تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی