i پاکستان

وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالتازترین

November 19, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی (ف ) مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی