وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہکہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں ،صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے اجلاس کوبریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، مزید کہا کہ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی