i پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پہاڑ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے 'امیر مقامتازترین

April 25, 2024

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پہاڑ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے ۔ ہم پر امید ہیں کہ ان شا اللہ آنے والے سالوں میں ملک درست سمت میں گامزن ہوگا اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل بھی حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ہمیشہ کڑے وقت میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ندیم پہلوان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے پیشرفت سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ندیم پہلوان نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو یوٹیلٹی بلوں میں ریلیف دینے اور انہیں روز مرہ اشیاء کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی