i پاکستان

وزیر اعلی پنجاب نے(آج) اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیر اعلی ہاوس کو سیل کردیا جائے گا، رانا ثنا اللہتازترین

December 20, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پرویز الہی نے(آج) بدھ تک پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلی ہاوس کو سیل کردیا جائے گا لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام اتحادی آپس میں رابطے میں ہیں۔ پاگل آدمی کو روکا جائے ورنہ یہ ملک کو حادثے سے دوچار کرے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے،(آج) وزیراعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلی ہاس کو سیل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے پرویر الہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس ہم نے ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں گورنر پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی