وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دیئے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2024-25بجٹ میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، پنجاب حکومت میں شامل تمام ارکان عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پورمحنت کررہے ہیں ۔ واضح رہے بجٹ دستاویز پر دستخط کیموقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اور رنگ زیب ، چیف سیکرٹری ا ور سیکرٹری خزانہ پنجاب سمیت دیگر حکام موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی