وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے بنگلہ دیشی باشندوں کو پاکستان میں ویزا فری کی سہولت دئیے جائے کی تردید کردی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا قادر یار ٹوانہ نے اس حوالے سے سوشل میڈیارپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اگست کو وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کئی ممالک کے لیے نظرثانی شدہ ویزا پالیسی کا اعلان کیا۔پالیسی کی اپ ڈیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خلیجی ممالک یعنی متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر اور کویت سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بغیر ویزا اپنے پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔لیکن بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے صورت حال بدستور برقرار ہے۔ انہیں اب بھی پاکستان آنے کیلئے ویزا کے لیے اپلائی کرنا لازمی ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق بنگلہ دیشی شہریوں کو درخواست کے 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک ویزا فراہم کیا جائے گا۔بنگلہ دیش سمیت 126 دیگر ممالک کے شہریوں کو آمد سے پہلے ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی