i پاکستان

وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہدا اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں، وزیراعظمتازترین

April 20, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کے خاندان کی ذمہ داری اب حکومت کی ہے، اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہدا اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی اور سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہدا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی